ایران سے حملوں کا خطرہ ،شام اور عراق میں امریکی دستوں کو انتہائی چوکنا رہنے کی ہدایات

بدھ 15 مئی 2019 16:15

ایران سے حملوں کا خطرہ ،شام اور عراق میں امریکی دستوں کو انتہائی چوکنا ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) امریکا نے شام اور عراق میں تعینات اپنے دستوں کو انتہائی چوکنا رہنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی کمانڈنے کہاکہ یہ ہدایات ایران کے ساتھ تنازعے کی وجہ سے دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی خفیہ اداروں نے قابل اعتماد خطرات کی نشاندہی کی ہے۔ اس سے قبل برطانوی جنرل کرس گھیکا نے کہا تھا کہ عراق اور شام میں ایران نواز دستوں کی وجہ سے خطرے میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :