ْیوم علی کے موقع پر 21رمضان المبارک کو انٹرمیڈیٹ کے ملتوی ہونے والے پرچے یکم جون کو ہوں گے

بدھ 15 مئی 2019 16:21

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے یوم علی کے موقع پر 21رمضان المبارک 27مئی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے ملتوی کردیئے ہیں، ان تمام گروپس کے ملتوی شدہ پرچے ہفتہ یکم جون 2019 ء کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک انہی امتحانی مراکز پر پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :