کراچی میں پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 22 ملزمان گرفتار

بدھ 15 مئی 2019 16:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے کارروائیاں کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کارروائیوں کے دوران ڈکیتی، راہزنی سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب 22 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، دوسری جانب ماڑی پور مچھر کالونی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

کراچی کے علاقے گبول ٹائون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان انگلینڈ کے میچ پر جوا لگانے والے 19جواریوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان آکڑے، پرچی اور دیگر اقسام کا جوا کھیلنے میں مصروف تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، سات موبائل فونز، ایک پرنٹر سمیت دیگر اشیا بھی برآمد کرکے مقدمے کا ندراج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی گبول ٹائون پولیس اسٹشین کی حدود بنگالی پاڑہ میں کی گئی۔

ادھر کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔جبکہ 14 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔دوسری جانب گڈاپ سٹی پولیس نے علاقے میں کارروائی کے دوران متعدد مقدمات میں مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سلمان سے تیار ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کریا گیا۔دریں اثنا ماڑی پور مچھر کالونی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی لاش کو سول اسپتال منتقل کرلیا گیا ہیجبکہ خاتون کی شناخت شمراج کے نام سے ہوئی۔