کینیڈین وزیراعظم کاپاکستانی کمیونٹی کے ساتھ افطار،خوشگوارموڈ میں نظرآئے

بدھ 15 مئی 2019 16:45

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ افطار کیااورخوش گوارموڈ میں لوگوں سے ملتے رہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ افطار کیا۔کینیڈا کے شہر مِلٹن میں جسٹن ٹروڈو نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روزہ افطارکیا ،اس موقع پر وہ نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔اس سے پہلے رمضان المبارک کی آمد پر کینیڈین وزیراعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مسلمانوں سمیت مسلمِ امہ کو ماہِ مبارک کی مبارک باد دی تھی۔