شمال مغربی شام کے دوشہروں میں اسدی فوج کی بمباری، 12 شہری جاںبحق

ہلاکتیں حلب میں اسدی فوج اور مسلح گروپوںکے درمیان ہونے والی لڑائی میں ہوئیں،شامی آبزرویٹری

بدھ 15 مئی 2019 16:45

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) شام کے شمال مغربی شہروں میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں 12 عام شہری جاں بحق ہوگئے، ان میں سے چھ شہری حلب میں مارے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری نے ایک بیان میں کہاکہ شمال مغربی شام اور حلب میں اسدی فوج اور مسلح گروپوںکے درمیان ہونے والی لڑائی میں بارہ عام شہری مارے گئے،شامی آبزرویٹری کے مطابق حلب شہر اس وقت شامی فوج کے کنٹرول میں ہے مگر اس کے قریب واقع ادلب کا علاقہ شام میں القاعدہ کی سابقہ شاخ النصرہ فرنٹ جو کہ اب تحریر الشام کے نام سے سرگرم ہے کے قبضے میں ہے۔

(جاری ہے)

آبزر ویٹری کے مطابق مسلح گروپوںکی طرف سے حلب میں سرکاری فوج کے زیرکنٹرول النیرب کیمپ پر چار گولے داغے جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کیمپ میں زیادہ تر فلسطینی پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔شام کے سرکاری ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق النیریب پناہ گزین کیمپ میں گولے گرنے سے چھ شہری مارے گئے۔دوسرے چھ شہری ادلب یا حماء کے علاقوں میں فضائی حملوںمیںمارے گئے۔خیال رہے کہ شام میں مارچ 2011ء کے بعد سے جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ 70 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :