سعودی بحری جہازوں پر تخریب کاری کی تحقیقات میں امریکا اور یورپ بھی شامل

امریکا، سعودی عرب، فرانس، ناروے اور امارت کے ماہرین تحقیقات کر رہے ہیں،اماراتی وزارت خارجہ

بدھ 15 مئی 2019 16:45

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) متحدہ عرب امارات نے کہاہے کہ گذشتہ اتوار کو خلیج میں چار بحری جہازوں پر تخریب کاری کے حملے کی تحقیقات میں امریکا، سعودی عرب، فرانس، ناروے اور امارت کے ماہرین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اماراتی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ فجیرہ کی بندرگاہ پر کسی قسم کی رخنہ اندازی کے بغیر معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

وزارت خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تجارتی بحری جہازوں کو تخریب کاری کا نشانہ بنایا جانا اور ان کے عملیکی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا ایک خطرناک پیش رفت ہے۔ بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ آبی ٹریفک کی سلامتی اور تحفظ کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی فریق کو روکنے کے لیے اپنی ذمے داریوں کو پورا کرے۔