بھارتی حکومت کشمیری طلباء کو آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے سے نہ روکے، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن
مقبوضہ کشمیر کے طلباء کو آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلے لینے سے روکنا ناقابل فہم ہے،میر واعظ
بدھ 15 مئی 2019 16:45
(جاری ہے)
جی این وار نے کہا کہ آج آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروںپر سوالات اٹھائے جارہے ہیںاورکل کسی دوسرے ملک کے تعلیمی اداروں میںرکاوٹیں ڈالی جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اسے نہ صرف سینکڑوں طلباء کی تعلیم متاثر ہوگی بلکہ اس کے دوررس اثرات مرتب ہونگے۔ انہو ں نے کہاکہ دہائیوں سے سارک گروپ اور دیگر تمام معاہدوں کا احترام کیا جارہا ہے اور اچانک آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں پر سوالات اٹھانا سمجھ سے بالا تر ہے۔ جی این وار نے بھارتی حکومت پر زوردیا کہ وہ تعلیم پر سیاست نہ کرے اور اسے سیاست سے باہر رکھے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں پیشہ ورانہ تعلیم کے اچھے ادارے ہیں اوریہ طلباء کی مرضی ہے کہ وہ جہاں چاہیں داخلہ لیں۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن بھارت کی انسانی وسائل کی ترقی کی وزات میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تحت ٹیکنیکل ایجوکیشن کی نگرانی کا قانونی ادارہ ہے۔دریں اثنا حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھی سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر کے طلباء کو آزادجموںوکشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلے لینے سے روکنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے کے طلبائ کی طرح کشمیری طلباء کا بھی یہ پورا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق کہیں بھی پڑھیں لہذا انہیں آزاد کشمیر جو جموںوکشمیر کا ہی ایک حصہ ہے ، کے تعلیمی اداروں میں داخلے لینے سے روکنا ناقابل فہم ہے۔ میر واعظ نے کہا کہ بھارت نے کٹرول لائن کے آر پار تجارت پہلے ہی معطل کر دی ہے جس سے کشمیری تاجر بڑے پیمانے پر متاثر ہوئے ہیں اور اب کشمیری طلباء کو آزاد کشمیر میں داخلے لینے سے روک کر انہیں متاثر کیا جا رہا ہے۔ میر واعظ نے بھارتی حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ کشمیری طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا بند کریں اور اپنا فیصلہ واپس لیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.