کئی غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستان فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارت تک اپنی پروازیں بند کر دی

یورپ سے بھارت تک کرائے کی مد میں 300 پاؤنڈ تک اضافہ کر دیا گیا، بھارت کو شدید مشکلات کا سامنا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 مئی 2019 16:56

کئی غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستان فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے  بھارت ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مئی 2019ء) :پاکستان فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے افغانستان سے بھارت جانے والی بیشتر پروازیں بند کر دی گئی ہیں۔جب کہ بھارت سے یورپ اور یورپ سے بھارت آنے والے مسافروں کو بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔جب کہ یورپ سے بھارت تک کرائے کی مد میں 300 پاؤنڈ تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔کئی ملکی غیر ائیر لائنز نے پاکستان فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے یورپ سے بھارت تک اپنی پروازیں بند کر دی جب کہ پاکستان سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

لندن سے سنگا پور جانے والی پرواز کی مسافت 450 کلومیٹر بڑھ گئی ہے۔جب کہ پیرس سے بنکاک جانے والی پرواز کی مسافت 410 میل بڑھ گئی ہے۔جس کی وجہ سے ائیر لائنز کے دورانیہ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی لیے ائیرلائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیاہے۔چین کی سول ایوی ایشن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث چینی ائیر لائنز نے اپنی 7 فلائٹس کے روٹس تبدیل کیے جب کہ غیر ملکی ائیرلائنز کو 40 فلائٹس کی چینی فضائی حدود کے زریعے راستہ تبدیلی کرنے کی اجازت دی گئی۔

گذشتہ ماہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا۔دلی سے ایمسٹر ڈیم اور یورپ کے دیگر شہروں کی پرواز کے دورانیے میں 22 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔جس کی وجہ سے بھارتی ائیرلائنز کو اوسطاََ 913 کلومیٹر زیادہ فیصلہ طے کرنا پڑ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے امریکا اور یورپ جانے والی 21 پروازیں روزانہ متاثر ہو رہی ہیں۔جب کہ پروازوں کا دورانیہ بھی دو سے تین گھنٹے تک بڑھ گیا ہے۔طویل پروازوں کے سبب ہونے والے اخراجات کے باعث بھارتی ائیرلائن ’’ جیٹ ائیر‘‘ اپنے طیارے گرائونڈ کرچکی ہے۔ یہاں تک کہ اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کرنے سے بھی قاصر ہے۔