جماعت اسلامی سندھ کے تحت آج کراچی تا کشمور یومِ باب الاسلام منایا جائے گا

اسداللہ بھٹو جیکب آباد، ڈاکٹر معراج حیدرآباد، محمد حسین محنتی بدین، حافظ نعیم الرحمان کراچی،کاشف شیخ مٹیاری،عبدالحفیظ بجارانی لاڑکانہ میں خطاب کرینگے

بدھ 15 مئی 2019 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل 10رمضان المبارک کو(آج) یومِ باب الاسلام کراچی تاء کشمور بھرپور جوش وخروش سے منایا جائے گا، صوبائی اعلامیہ کے مطابق اس حوالے سے سندھ کے ضلعی ہیڈکواٹرزمیں خاص طوراورچھوٹے بڑے مقامات پرعام طورپر اجتماعات،سیمنار،جلسہ، کانفرنس اور مذاکرے منعقد کئے جائیں گے، جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی،صوبائی، ضلعی اور مقامی قائدین کے علاوہ صحافی، دانشور، سیاسی وسماجی رہنما و علماء کرام سندھ میں راجہ داھر کے مظالم اور فاتح سندھ محمد بن قاسم کے کارناموں وکردار پر اظہار خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو جیکب آباد، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی حیدرآباد، صوبائی امیر محمد حسین محنتی بدین،امیرحلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمان کراچی،صوبائی نائب امراء حافظ نصراللہ عزیز سانگھڑ، محمد عظیم بلوچ میرپور خاص،ممتاز حسین سہتو ٹھٹہ اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحفیظ بجارانی لاڑکانہ میں یومِ باب الاسلام کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔