ہلال احمر پاکستان شمالی وزیرستان نے متاثرین آپریشن ضرب عضب کے نام پر قبائلی مالکان اور با اثر شخصیات میں رمضان پیکج تقسیم کر دیا

بدھ 15 مئی 2019 17:06

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) ہلال احمر پاکستان شمالی وزیرستان نے متاثرین آپریشن ضرب عضب کے نام پر قبائلی مالکان اور با اثر شخصیات میں رمضان پیکج تقسیم کر دیا 580 خاندانوں کیلئے مختص پیکج میں تقریبا آدھ پیکج منگل کی شب کو عملہ نے غائب کر دیا متاثرین نے ہلال احمر ہیڈ آفس سے باند بانٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اور آئندہ پیکج غریبوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا بنوں لنک روڈ پرمتاثرین شمالی وزیرستان کی خیمہ بستی میںکویت ہلال احمر کے تعاون سے ہلال احمر پاکستان شمالی وزیرستان کی جانب سے 580 غریب خاندانوں کیلئے رمضان پیکج کا اہتمام کیا گیا پیکج میں خوراک کی مختلف اشیاء شامل تھیں اس موقع پر آ ئے ہوئے متاثرین شمالی وزیرستان کا کہنا تھا کہ ہلال احمر پاکستان شمالی وزیرستان کے عملہ نے اُن کی ھق تلفی کرتے ہوئے قبائلی مالکان کو خوش کرنے کیلئے ایک ایک شناختی کارڈ پر اُن میں پانچ سے آٹھ آٹھ پیکجز تقسیم کئے گئے اسی طرح جس مقام پر یہ پیکجز تقسیم کئے جا رہے ہیں یہاں پر مدہ خیل کے عوام آباد ہیں لیکن انہیں پیکج میں شامل نہیں کیا گیا اُن کا کہنا تھا کہ متاثرین کا رونا رونے والا جب موقع پر آ ئے اور عملہ کو فریاد سنانے لگا تو قبائلی ما لکان اور اُن کے محافظ نے دھکے دیکر باہر نکال دیا متاثرین نے مطالبہ کیا کہ ہلال احمر پاکستان ہیڈ آفس اس باندر بانٹ کی تحققیات کرکے غریبوں کیلئے دو بارہ پیکج جاری کریں ۔