اینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی ، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے عوض شہری سے رشوت لینے پر ٹریفک وارڈن رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج

بدھ 15 مئی 2019 17:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سجاد احمدخان کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے عوض شہری سے رشوت لینے پر ٹریفک وارڈن کو رنگے ہاتھوں گرفتار اوراس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کی رہائشی روبینہ دختر فضل حسین نے اینٹی کرپشن کو درخواست گزاری تھی کہ ٹریفک وارڈن ہاشم نے حصول ڈرائیونگ لائسنس کے سلسلے میں 7ہزارروپے رشوت طلب کی ہے جس پر ڈائریکٹراینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرمانیٹرنگ زاہد مسعود نظامی کو چھاپہ مارنے کی ہدایت کی جنہوں نے ٹریفک وارڈن کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کیخلاف مقدمہ نمبر14/2019درج کرادیا۔

متعلقہ عنوان :