ملک کی اقتصادی صورتحال مشکل فیصلوں کی متقاضی ہے ،ڈاکٹر عارف علوی

کاروبار کیلئے سازگار ماحول بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،صدرمملکت سے چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ملاقات

بدھ 15 مئی 2019 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی صورتحال مشکل فیصلوں کی متقاضی ہے ،کاروبار کیلئے سازگار ماحول بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خرم مختار نے ملاقات کی ۔صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو تاجر برادری کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، ،کاروبار کیلئے سازگار ماحول بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اشیاء کی برآمدات کو ٹیکس سے استثنیٰ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال مشکل فیصلوں کی متقاضی ہے۔