Live Updates

شہباز گل کے پوچھنے پر طلال چوہدری ایمنسٹی کے سپیلنگ نہ سنا سکے

طلال چوہدری یہ بھی نہ بتا سکے کہ جی ڈی پی کیا ہے، غصے میں شہباز گل پر بھڑک اٹھے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 15 مئی 2019 18:35

شہباز گل کے پوچھنے پر طلال چوہدری ایمنسٹی کے سپیلنگ نہ سنا سکے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی2019ء) ایک نجی ٹی وی شو کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری سے پوچھا کہ کیا آپ ایمنسٹی کا مطلب بتا سکتے ہیں؟ جواب میں طلال چوہدری سپیلنگ نہ سکے البتہ شہباز گل پر بڑھک اٹھے اور تحریک انصاف پر تنقید کرنے لگے۔ تنقید کے دوران طلال چوہدری نے پاکستان کی جی ڈی پی کا ذکر کیا تو شہباز گل نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ جی ڈی پی کا مطلب کیا ہے اور تب بھی رہنما مسلم لیگ ن سوال کا جواب نہ دے سکے۔

 
 منگل کے روز ایمنسٹی سکیم کی منظوری کے بعد ایک نجی ٹی وی شو کے دوران شہباز گل نے طلال چوہدری سے کہا کہ کیا میں آپ سے سوال پوچھ سکتا ہوں جس پر طلال چہودری نے کہا کہ ضرور پوچھیں تب شہباز گل نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ ایمنسٹی کا مطلب بتا سکتے ہیں؟ جس پر طلال چوہدری خاموش ہو گئے اور پھر ایک دم اونچی آواز میں تحریکِ انساف حکومت پر تنقید کرنے لگے جس پر شہباز چوہدری نے انہیں کہا کہ ایسے ہی ہر ایک شو پر نہیں آ جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد تنقید کے دوران طلال چوہدری نے پاکستان کی جی ڈی پی کا ذکر کیا تو شہباز گل نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ جی ڈی پی کا مطلب کیا ہے اور تب بھی رہنما مسلم لیگ ن سوال کا جواب نہ دے سکے۔ شہباز گل نے مزید سوال کیا کہ ٹریڈ ڈیفیسٹ کیا ہوتا ہے اور اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کسے کہتے ہیں؟ جواب نہ ملنے پر انہوں نے طلال چوہدری سے کہا کہ ایسے ہی ہر ایک شو پر نہیں آ جانا چاہیے آپکا یہ کام نہیں آپ خربوزوں، انڈوں، گنے کی قیمت کی بات کریں۔ یہ جی ڈی پی، کرنٹ اکاؤنٹ، ٹریڈ ڈیفیسٹ یہ مشکل چیزیں ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات