Live Updates

آرمی چیف کی وزیراعظم سے اہم ملاقات

ملاقات میں ملک کی امن و امان اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 15 مئی 2019 18:41

آرمی چیف کی وزیراعظم سے اہم ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2019ء) آرمی چیف کی وزیراعظم سے اہم ملاقات، ملاقات میں ملک کی امن و امان اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی۔ اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان ملک میں امن و امان، داخلی اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات