Live Updates

بینظیر بھٹو کے قاتلوں کے سہولتکار بلاول بھٹو کو حادثاتی چیئرمین کہہ رہے ہیں، چودھری منظورکاوزیر اعظم کے ترجمانوں کو جواب

بدھ 15 مئی 2019 18:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) سیکرٹری جنرل پی پی پی پنجاب چودھری منظور نے وزیراعظم کے معاون اور ترجمانوں کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کے سہولت کار آج بلاول بھٹو کو حادثاتی چیئرمین کہہ رہے ہیں۔ایک بیان میں چودھری منظور نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ شہادت کے حادثات سے عبارت ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک قائد شہید ہوا تو دوسرے نے مقتل سے علم اٹھایا۔

انہوںنے کہاکہ بھٹو کے قتل کے حادثے سے بینظیر بھٹو پارٹی کی چیئرپرسن بنیں۔انہوںنے کہاکہ بینظیر بھٹو نے خونی حادثات کے باوجود خود کو عالمی رہنما ثابت کیا ۔انہوںنے کہاکہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے حادثے سے پارٹی قیادت بلاول بھٹو نے سنبھالی۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کیا کہ وہی ملک کے حقیقی عوامی رہنما ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پروپیگنڈہ کیلئے ان کھلونوں کی چابیاں کوئی اور بھر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کے درجنوں مشیر کارکردگی بتانے کے بجائے ذاتیات پر اتر آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومتی ترجمان بتائیں کہ ٹیکس ایمنسٹی کے نام پر کسے عام معافی دی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے نواز شریف کی پہلی ٹیکس ایمنسٹی سے خود فائدہ لیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کالے دھن سے بنایا گیا فلیٹ ٹیکس ایمنسٹی میں ظاہر کیا،نون لیگ حکومت کی آخری ٹیکس ایمنسٹی سے علیمہ خانم نے نیوجرسی کے کالے دھن کے فلیٹ ظاہر کئے۔

انہوںنے کہاکہ ترجمان بتائیں کہ عمران خان کے کس کس مالی سہولتکار کیلئے یہ سکیم لائی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین اور دیگر مالی سہولتکاروں کی خاطر ٹیکس چوروں کو عام معافی دی جا رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات