1960میں تعمیر کیا گیا پولینڈ میں بلند پاور پلانٹ دھماکے سے گرادیا گیا

بدھ مئی 19:00

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء)پولینڈ میں ساٹھ کی دہائی میں بنایا جانے والا نوے میٹر بلند پاور پلانٹ دھماکے سے گرا دیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 1960میں بننے والیLagiszaنامی پاور پلانٹ کی300 فٹ بلند ایک کولنگ ٹاورکو صرف چند سیکنڈ میں دھوئیں کے بادل اڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیربنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تاریخی کولنگ ٹاور کو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کر کے اسے زمین بوس کردیا گیا ۔اس سے قبل اس پاور پلانٹ کے ایک کولنگ ٹاور کو مارچ میں گرایا گیا تھا ۔