نواز شریف سے ملکہ برطانیہ کی جانب سے دیئے گئے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے درخواست، عدالت نے حکومت سے جواب مانگ لیا

بدھ مئی 19:00

نواز شریف سے ملکہ برطانیہ کی جانب سے دیئے گئے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے ..
لاہور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملکہ برطانیہ کی جانب سے دیئے گئے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے درخواست پر حکومت سے جواب مانگ لیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس مامون رشید شیخ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ نواز شریف کو پاکستانی عدالتوں سے سزا ہوئی ہے اس لیے وہ سر کا خطاب رکھنے کا استحقاق نہیں رکھتی. درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ برطانیہ سے سر کا خطاب لینے سے پہلے پارلیمان سے اجازت نہیں لی گئی. اس لیے نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لیا جائی. درخواست پر مزید کارروائی 30 نومبر کو ہوگی۔