محتسب سیکرٹریٹ میں سیکشن آفیسر کی اسامی کے خلاف انٹرویو کا شیڈول جاری کردیا گیا

بدھ 15 مئی 2019 19:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء)محتسب سیکرٹریٹ میں سیکشن آفیسر کی اسامی کے خلاف انٹرویو کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواران کو 22مئی 2019انٹرویو میں شمولیت کیلئے کال لیٹر جاری کردیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محتسب سیکرٹریٹ میں سیکشن آفیسر کی عارضی اسامی کے خلاف ایڈہاک تقرری کیلئے 28اپریل 2018تحریری امتحان لیا گیا تحریری امتحان میں پاس ہونے والے پہلے آٹھ امیدواران شعیب محمود اعوان ولد شوکت محمود اعوان ، ندیم فرید اعوان ولد محمد فرید اعوان ، محمد شفقت ولد دریمان ، دائود الرحمان ولد محمد فاروق ، وقاص سلیم ولد محمد سلیم شاہین ، شیبا حبیب دختر خواجہ حبیب اللہ ، عدنان عبدالخالق ولد عبدالخالق اعوان اور فیضان احمد کیانی ولد مشتاق احمد کیانی کو انٹرویو میں شمولیت کیلئے کال لیٹر جاری کردیے گئے ہیں امیدواران سے انٹرویو آزاد جموں و کشمیر محتسب سیکرٹریٹ کے مرکزی دفتر واقع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کمپلیکس بلاک --"ڈی"میں 22مئی 2019کو بوقت 11:00بجے دن لیے جائیں گے۔