حکومت آزادکشمیر کی گڈ گورننس دعوئوں تک محدود ، یونین کونسل گوجربانڈی کے درجنوں دیہاتوں میں بنیادی ضروریات زندگی ناپید

بدھ 15 مئی 2019 19:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) حکومت آزادکشمیر کی گڈ گورننس دعوئوں تک محدود ، یونین کونسل گوجربانڈی کے درجنوں دیہاتوں میں بنیادی ضروریات زندگی ناپید ، تعمیروترقی میں وزیراعظم کا حلقہ انتخاب پسماندہ قرار ،بلند وبانگ دعوئوں کی قلعی کھل گئی ، حکومتی عدم توجہی کے باعث عوامی حلقے تشویش میں مبتلا ،یونین کونسل گوجربانڈی کے گائوں شیڑوہ تا بمیاں روڈ کی تعمیرعلاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ شروع کردی ،سڑک کی ابتدائی تعمیر کے بعد عوام علاقہ کی جانب سے چندہ مہم جاری ، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل گوجربانڈی کے گائوں شیڑوہ تا بمبیاں روڈ کی تعمیر علاقہ مکینوں نے اپنی گرہ سے تعمیرکرنا شروع کردی ہے ، یہ لنک روڈ بمیاں سے شیڑوہ اوروہاں سے کیوا تک جائے گی ،سڑک موضع کلی گبر کی کچی روڈ سے بمیاں تک پہنچ گئی ہے ،سنگلاخ پہاڑ ی علاقہ ہونے کی وجہ سے سڑک کی تعمیر کیلئے خطیر رقم درکار ہونے کے باعث عوام علاقہ نے گردونواح سے چندہ مہم شروع کررکھی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے دہائیاں گزرنے کے باوجود اس علاقہ کے عوام پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔