ہمیں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے‘وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق

بدھ 15 مئی 2019 19:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ ہمیں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہی.پکا مسلم لیگی ہوں محسن پاکستان سابق وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف کا سپاہی ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی زعماء کسی ایسی شازش کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے پارٹی کی ساکھ خراب ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں کوشاںرہے گی ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کو راجہ فاروق حیدر خان پر مکمل اعتماد ہے اور ہم اپنے وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں ترقی کا تسلسل انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں جاری رہیگا۔