ذاتی سیاسی مقاصد کے لیے قومی اداروں کا نام استعمال کرنا گھنائونا فعل ہے‘راجہ محمد لطیف خان

بدھ مئی 19:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) آزاد کشمیر کے چند اقتدار پرست سیاستدان نظریانی تخریب کاری کرکے آزاد کشمیر میں حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ذاتی سیاسی مقاصد کے لیے قومی اداروں کا نام استعمال کرنا گھنائونا فعل ہے۔ راجہ فاروق حیدر کی حکومت نے میرٹ کی بحالی اداروں کے استحکام اور مملکت پاکستان کے ساتھ ریاست کے رشتے کو مضبوط کیا۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) ضلع مظفرآباد کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل مظفرآباد راجہ محمد لطیف خان سابق چیئرمین یونین کونسل کٹکیر، سید غلام رسول شاہ، نمبردار طارق چوہدری، سید منظور حسین شاہ، چوہدری عبدالحمید، راجہ گل زمان خان، راجہ منظور خان، چوہدری منظور و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام آدمی کو حق حکمرانی اور حق اختیار دیا گیا۔ ترقیاتی بجٹ بڑھا کر دوگنا کیا گیا محکمہ تعلیم میں NTS کے زریعے میرٹ پر تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔اُنہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام راجہ فاروق حیدر کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اِن پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔