پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بناویلنٹ گرانٹس میں اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے میرج گرانٹ میں 3 گنا سے زائد اضافہ ، ڈیڑھ لاکھ روپے کردی گئی،بچوں کے سکالرشپ میں بھی اضافہ وفات کی صورت میں جنازہ گرانٹ بھی بڑھا دی گئی ،سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں لواحقین کو 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ ادا کی جائیگی

بدھ مئی 19:15

پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بناویلنٹ گرانٹس میں اضافہ ،نوٹیفکیشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بناویلنٹ گرانٹس میں اضافہ کر دیا گیا ۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اضافہ شدہ گرانٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کے بچوں کے سکالرشپ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ،پرائمری تا سیکنڈری سکول سالانہ 20 ہزار روپے تعلیمی وظیفہ دیا جائے گا،ہائیر سیکنڈری سکول طلباء کو سالانہ 50 ہزار روپے ایجوکیشنل سکالرشپ ملے گا۔

سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے میرج گرانٹ میں 3 گنا سے زائد اضافہ کیا گیا ہے اور صوبائی ملازمین کیلئے میرج گرانٹ 40اور 50 ہزار روپے سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کردی گئی۔وفات کی صورت میں جنازہ گرانٹ بھی بڑھا دی گئی اور سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں لواحقین کو 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی ماہانہ گرانٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 5ہزار، 9ہزار اور 12ہزار روپے سے بڑھا کر 10ہزار، 15ہزار اور 20 ہزار روپے کردی گئی۔سرکاری ملازم کی بیوہ کو تاحیات ماہانہ گرانٹ ادا کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق گرانٹس میں اضافے کی نئی شرح کے نوٹیفکیشن کا اطلاق10 مئی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :