سستے رمضان بازار میں رات کو آندھی کی وجہ سے شا رٹ سرکٹ سے میڈیکل کیمپ کے سامان میں آگ لگ گئی جس سے سارا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 15 مئی 2019 19:59

سستے رمضان بازار میں رات کو آندھی کی وجہ سے شا رٹ سرکٹ سے میڈیکل کیمپ ..
کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد اختر سردارچودھری) تفصیل کے مطابق کسووال میں حکومت پنجاب کی جانب سے لگائے گئے سستے رمضان بازار میں گزشتہ رات کو آنے والی آندھی کے دوران ایک بلب کی تار سے آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

جس سے محکمہ صحت کی طرف سے سے لگائے گئے ۔طبی میڈیکل کیمپ کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق نقصان عملے کی غفلت کی وجہ سے ہوا ہے جو میڈیکل کا کا سارا سامان بغیر حفاظت کے رکھ کر چلے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :