Live Updates

جہانگیر ترین ،دیگر مالی سہولت کاروں کی خاطر ٹیکس چوروں کو عام معافی دی جا رہی ہے‘چوہدری منظور

بینظیر بھٹو کے قاتلوں کے سہولت کار آج بلاول بھٹو کو حادثاتی چیئرمن کہہ رہے ہیں‘سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پنجاب

بدھ 15 مئی 2019 20:30

جہانگیر ترین ،دیگر مالی سہولت کاروں کی خاطر ٹیکس چوروں کو عام معافی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چوہدری منظور نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کے سہولت کار آج بلاول بھٹو کو حادثاتی چیئرمن کہہ رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی تاریخ شہادت کے حادثات سے عبارت ہے، ایک قائد شہید ہوا تو دوسرے نے مقتل سے علم اٹھایا۔انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کے قتل کے حادثے سے بینظیر بھٹو پارٹی کی چیئرپرسن بنیں، بینظیر بھٹو نے خونی حادثات کے باوجود خود کو عالمی رہنما ثابت کیا ، بینظیر بھٹو کی شہادت کے حادثے سے پارٹی قیادت بلاول بھٹو نے سنبھالی، چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کیا کہ وہی ملک کے حقیقی عوامی رہنما ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پروپیگنڈہ کیلئے ان کھلونوں کی چابیاں کوئی اور بھر رہا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری منظور نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں، حکومت کے درجنوں مشیر کارکردگی بتانے کے بجائے ذاتیات پر اتر آئے ہیں، حکومتی ترجمان بتائیں کہ ٹیکس ایمنسٹی کے نام پر کسے عام معافی دی جا رہی ہے، عمران خان نے نواز شریف کی پہلی ٹیکس ایمنسٹی سے خود فائدہ لیا، عمران خان نے کالے دھن سے بنایا گیا فلیٹ ٹیکس ایمنسٹی میں ظاہر کیا، (ن) لیگ حکومت کی آخری ٹیکس ایمنسٹی سے علیمہ خانم نے نیوجرسی کے کالے دھن کے فلیٹ ظاہر کئے، ترجمان بتائیں کہ عمران خان کے کس کس مالی سہولت کار کیلئے یہ سکیم لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور دیگر مالی سہولت کاروں کی خاطر ٹیکس چوروں کو عام معافی دی جا رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات