ق* سلو اوور ریٹ: آئی سی سی نے انگلش کپتان آئن مورگن پر ایک میچ کی پابندی لگادی

ٓمیچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ عائد ،پوری ٹیم کو میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا

بدھ 15 مئی 2019 21:00

برسٹل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) آئی سی سی نے سلور اوور ریٹ کے باعث انگلش کپتان آئن مورگن پر ایک میچ کی پابندی ‘ میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ پوری ٹیم کو میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ سے مقررہ وقت سے زیادہ وقت میں کھیل ختم کیا تھا اور آئی سی سی نے سلواوور ریٹ کی بناء پر انگلش ٹیم کے کپتان آئن مارگن پر ایک میچ کی پابندی لگا دی ہے مورگن پاکستان کے خلاف کل جمعہ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ مورگن پر میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ پ وری انگلش ٹیم پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔