ں*وسیم اکرم کا بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں سوشل میڈیا پر جذبات کا اظہار

والدین اولاد کو سب سے بڑا تحفہ جو دے سکتے ہیں وہ تعلیم ہے ،امید ہے تم اپنے خوابوں کو پورا کروگے ، خوشیوں سے بھرا مستقبل بناؤ گے، ٹوئٹ

بدھ 15 مئی 2019 21:00

ں*وسیم اکرم کا بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں سوشل میڈیا پر ..
۷ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں سوشل میڈیا پر جذبات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم نے بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے پر فخر محسوس کرتے ہوئے ٹوئٹر پر تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا گیا ہے کہ ان کے بیٹے سند وصول کر رہے ہیں۔اس موقع پر سابق کپتان نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ والدین اولاد کو سب سے بڑا تحفہ جو دے سکتے ہیں وہ تعلیم ہے اور آج تمہاری وجہ سے بہت فخر ہے، یہ دنیا تمہارے قدموں میں ہے جس کی بنیاد ڈال چکی ہے۔وسیم اکرم نے آخر میں لکھا کہ مجھے امید ہے کہ تم اپنے خوابوں کو پورا کروگے اور خوشیوں سے بھرا مستقبل بناؤ گی