Live Updates

cتبدیلی سرکار عوام سے انتقام لے رہی ہے‘ صدیق پراچہ

)مہنگائی ، لوڈشیڈنگ میں اضافے کیساتھ ہزاروں لوگوں کو بیروزگار کیا جا چکا ہے ،صدر جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا

بدھ 15 مئی 2019 21:01

ؒپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) صدر جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا محمد صدیق الرحمن پراچہ نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار عوام سے انتقام لے رہی ہے‘ بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے بعد اب لوگوں کو بے روزگار کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے‘ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتیں سیاسی مخالفین سے انتقام لیتی ہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو سیاسی مخالفین کے ساتھ عوام سے بھی انتقام لے رہی ہے‘ نا اہل حکومت کی غلط پالیسوں کے باعث غریب کے منہ سے نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوام کو مسائل کے اس دلدل سے نکال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر تباہی نے عوام کو زندہ در کو کر دیا مصنوعی اور کاسمیٹکس تبدیلیوں سے حالات سدھر نہیں سکتے‘ ایک ہی طرح کے لوگوں کو حکومتی پارٹی میں جمع کرکے تبدیلی نہیں لائی جاسکتی ، موجود ہ حکومت نے بھی وہی لوگ ہیں جو پہلے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پرویز مشرف کے ساتھ تھے حالات دن بدن بد ترین اور گھمبیر ہو رہے ہیں مہنگائی اور بیروزگاری قابو سے باہر ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تبدیلی سرکار نے عوام کو دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ملک میں خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام پریشان ہیں مہنگائی میں دن بدن اضافہ تبدیلی کے دعوے داروں کیلئے سوالیہ نشان بن چکی ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیاء خورد نوش کی قیمتیں آسمان باتیں کرنے لگی ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیںہے غریب عوام سے ووٹ لے کر تبدیلی سرکاری اقتدار کی کرسی تک پہنچ گئی مگر بدلے میں عوام کو دکھ کے سوا کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی پشاور سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات