ٓسابق کیوی کرکٹر پیٹر فولٹن ورلڈ کپ کے بعد میک میلن کی جگہ نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ بنیں گے

بدھ 15 مئی 2019 21:01

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) سابق کیوی کرکٹر پیٹر فولٹن آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد کریگ میک میلن کی جگہ بطور بیٹنگ کوچ نیوزی لینڈ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ میک میلن نے پانچ برس تک بطور بیٹنگ کوچ فرائض انجام دینے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری سٹیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ پیٹر فولٹن ورلڈ کپ کے بعد بطور بیٹنگ کوچ ٹیم جوائن کریں گے اور مجھے یقین ہے کہ وہ ہمارے ماحول میں اچھی طرح سے فٹ ہو جائیں گے۔

فولٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ کیوی ٹیم کی بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری ملنے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے، ایسے باصلاحیت سکواڈ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا میرے لئے بہت اسپیشل ہے۔ واضح رہے کہ فولٹن کو 2006ئ سے 2014ئ کے دوران 23 ٹیسٹ، 49 ون ڈے اور 12 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہی