غ*ڈاکٹر طاہرالقادری انتظامی بنیادوں پر مزید صوبے بنانے کے حامی ہیں:عوامی تحریک

&قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی مخالفت کرنے والی ن لیگ قرارداد پاس کروا چکی ہے ةسیاسی جماعتوں کے ڈبل سٹینڈرڈ کی وجہ سے سیاست بدنام ہوئی، نوراللہ صدیقی مرکزی سیکرٹری اطلاعات

بدھ 15 مئی 2019 21:02

@لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے 2010 ء میں جنوبی پنجاب ،بہاولپور کو الگ صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کی تھی، آج قومی اسمبلی میں اس موقف سے منحرف ہونا دوہرا پن ہے، سیاسی جماعتوں کے ’’ڈبل سٹینڈرڈ‘‘ کی وجہ سے سیاست اور سیاسی جماعتیں بدنام ہوئیں، وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کررہے تھے، نوراللہ صدیقی نے کہا کہ مزید صوبے بننے سے عوامی مسائل کو حل کرنے اور لاء اینڈ آرڈر کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی ،خطہ کے تمام ممالک نے 70سالوں میں انتظامی بنیادوں پر مزید صوبے قائم کیے مگر پاکستان میں اس طرف توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے سول آمریت قائم ہو چکی ہے اور پورا ملک 4افراد جو وزرائے اعلیٰ کہلاتے ہیںان کے رحم و کرم پرہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری انتظامی بنیادوں پر مزید صوبے بنانے کے پرزور حامی ہیں۔