ْوفاقی و صوبائی وزراء کی میاں محمودالرشید کی رہائش گاہ آمد ، والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 15 مئی 2019 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاںمحمودالرشید کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کا ان کی رہائش گاہ پر آمدکا سلسلہ جاری رہا - بدھ کے روز وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب ، صوبائی وزیر محنت انصر مجید، وزیر کوآپریٹو مہر اسلم بھروانہ ، وزیر زراعت نعمان لگڑیال ، وزیرسپورٹس تیمور بھٹی، فلم سٹار غلام محی الدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد میاں محمودالرشید کی رہائش گاہ آئے اور ان کی والدہ کے لئے دعائے مغفرت کی-