پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

بدھ 15 مئی 2019 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نی07 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ڈی پی او ماڈل ٹاون لاہور ذوالفقار علی کو ایس ڈی پی او نواں کوٹ لاہور ،ایس ڈی پی او سٹی چنیوٹ محمد اعظم کو ایس ڈی پی او ماڈل ٹائون لاہور،ایس ڈی پی او چوہنگ لاہور محمد اشفاق رانا کو ڈی ایس پی آگنائزڈ کرائم صدر لاہور ، ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ چکوال محمد شفیق کو ڈی ایس پی پی ایچ پی پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر ، تقرری کے منتظر شفیق الرحمان کو ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ سکول ملتان ،ایس ڈی پی او سٹی ڈی جی خان ضیا الحق کو ایس ڈی پی او جام پور راجن پوراور ایس ڈی پی او سمن آباد لاہور محمد اسلم کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میںرپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔