ایران کے خلاف فتح دو حملوں کی مارہے،امریکی ریپبلیکن سینیٹر

ایران نے امریکہ یا اس کے اتحادیوں کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کیا تو تباہ کن جواب دیا جائے گا،انٹرویو

بدھ مئی 21:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) امریکی ریپبلکن سینیٹر ٹوم کاٹن نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ محض دو حملوں میں ہی جیت سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایران نے امریکہ یا اس کے اتحادیوں کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کیا تو تباہ کن جواب دیا جائے گاامریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دو حملے ہوں گے، پہلا حملہ اور آخری حملہ، اگر ایران نے امریکہ یا اس کے اتحادیوں کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کیا تو تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

امریکی سینیٹر ٹوم کاٹن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے خلاف جنگ کے حامی نہیں ہیں لیکن صرف یہ بتارہے ہیں کہ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو امریکہ کا کیا ردعمل ہوگا۔یاد رہے کہ 2015 میں امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس پر روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے دستخط کیے تھے تاہم موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوبامہ کے اس معاہدے سے گزشتہ سال لاتعلقی اختیار کرلی تھی۔