اومان کی چار تجارتی بحری جہازوں پر حملے کی مذمت ،واقعات سے بچنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور

بدھ 15 مئی 2019 21:30

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) سلطنت آف اومان (عٴْمان)نے متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقے کے نزدیک آئیل ٹینکروں سمیت چار تجارتی بحری جہاز وں پر غیر ذمے دارانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے علاقائی سلامتی اورا ستحکام کو یقینی بنانے اوراس طرح کے ضرررساں واقعات سے بچنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

اومان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہاکہ اس میں اس نے کہا ہے کہ سلطنت جہازرانی کے تحفظ کو یقینی بنانے اور علاقائی استحکام اور سکیورٹی کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کارروائی سے بچنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :