امریکی پابندیوں پر ایران کا رد عمل اس کا قانونی حق ہے، روس

مائیک پومپیو نے روسی صدرسے ملاقات میں حالیہ بحران پر کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائی،ترجمان کریملن

بدھ 15 مئی 2019 21:30

امریکی پابندیوں پر ایران کا رد عمل اس کا قانونی حق ہے، روس
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) خلیجی فارس اور مشرق وسطی کے دیگر خطوں میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد کریملن کے ترجمان نے کہاہے کہ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو حالیہ بحران پر کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پیوٹن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روس کی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ایران کے 2015 کے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے رد عمل کو قانونی قرار دیتے ہوئے اس کا دفاع کیا۔