55فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی معاشی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا

51فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو گزشتہ حکومت سے زیادہ خراب قرار دے دیا،گیلپ سروے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ مئی 22:21

55فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی معاشی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی2019ء) گیلپ سروے میں 55فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی معاشی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیاہے۔ صرف 42فیصد پاکستانی حکومت کی معاشی کارکردی کو اطمینان بخش قرار دیا۔ سروے کرنے والے بین الاقوامی ادارے گیلپ نے پاکستان میں سروے کیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے جس کے مطابق 55فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی معاشی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی رائے پر مبنی گیلپ کے سروے میں عوام کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو گزشتہ حکومت سے زیادہ خراب قرار دے دیاہے۔ 50فیصد عوام نے کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیا جانے والے حکومتی اقدامات کی حمایت کر دی جبکہ 47فیصد عوام نے حکومت کی خارجہ پالیسی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔سروے میں51فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو گزشتہ حکومت سے زیادہ خراب قرار دیاہے جبکہ 21فیصد افراد کو موجودہ اور گزشتہ حکومت میں فرق نظر نہیں آرہا۔