Live Updates

میری سیاسی پناہ سے متعلق خبریں جھوٹ پر مبنی ، عمران خان کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں،شہباز شریف

w میں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے تو ثبوت سامنے لائی جائے & میرے کچھ طبی معائنے ابھی رہتے ہیں امید ہے بجٹ اجلاس سے پہلے وطن لوٹ آئوں گا، انٹر و یو

بدھ 15 مئی 2019 22:25

Wلندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری سیاسی پناہ سے متعلق خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں ، اگر میں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے تو ثبوت سامنے لائی جائے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ غلط بیانی اور دروغ گوئی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے دراصل سیلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں اور غلط خبریں پھیلانے میں قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں اگر میں نے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے لائے جائیں جھوٹ بول کر قوم کو دھوکا دینے کا حساب قوم ضرور لے گی ۔

میں لندن میں اپنے طبی معائنے اور پوتی کی خیریت دریافت کرنے آیا ہوں ۔ میرے کچھ طبی معائنے ابھی رہتے ہیں امید ہے کہ بجٹ اجلاس سے پہلے وطن لوٹ آئوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تو جنرل پرویز مشرف کے دور کی چیرہ دستیاں برداشت کی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات