C مولانا عبد الرحمان نے کالعدم تنظیموں کیخلاف جاری کریک ڈائون پر اشتعال انگیز تقریر اور ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا،وزارت داخلہ

بدھ 15 مئی 2019 22:25

’اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) کالعدم جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے سلسلے میں کی گئی جب کہ انہیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مولانا عبد الرحمان نے کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈائون پر گوجرانوالہ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی اور انہوں نے عوام سے اپنی تنظیم 'فلاح انسانیت' کے نام پر چندے کی اپیل بھی کی۔وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ مولانا عبدالرحمان مکی نے ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ عبدالرحمان مکی عملی طور پر کالعدم جماعت الدعو میں نائب امیر تھے اور وہ اپنی جماعت کے سیاسی اور خارجہ امور کے نگران بھی مقرر ہیں۔