Live Updates

مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی برطانیہ میں سیاسی پناہ مانگنے کی غلط خبر چلانے پر بول نیوز کے خلاف پیمرا کو درخواست دے دی

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بول نیوز کے خلاف پیمراکو خط لکھ دیا ہے جس میں چینل کے خلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست کی گئی ہے،پیمرا کےنام لکھا گیا خط منظرعام پر آگیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 15 مئی 2019 22:37

مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی برطانیہ میں سیاسی پناہ مانگنے کی غلط خبر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی2019ء) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی برطانیہ میں سیاسی پناہ مانگنے کی غلط خبر چلانے پر بول نیوز کے خلاف پیمرا کو درخواست دے دی۔ مریم اورنگزیب نے پیمراکو خط لکھا ہے جس میں پیمرا سے درخواست کی گئی ہے کہ چینل کے کلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
مریم اورنگزیب کا پیمرا کے نام خط
مریم اورنگزیب کا پیمرا کے نام خط
تفصیلات کے مطابق خط میں مسلم لیگ ن نے موقف اختیار کیا ہے کہ بول نیوز نے قائدحزبِ اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر کے حوالے سے جھوٹی خبر چلائی ہے کہ میاں شہبا زشریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کے لیے درخواست دی ہے۔

یاد رہے کہ بول نیوز نے بدھ کے روز ایک خبر چلائی تھی کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ پنجاب جو اس وقت علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں انہوں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف العزیزیہ ریفرنسز میں قید کی سزا کاٹ رہے تھے جب انہیں علاج کے لیے ضمانت پر رہا کر کے لندن جانے کی اجازت دی گئی جہاں جاتے ہوئے انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ لازمی وطن واپس آئیں گے۔

بول نیوز کی خبر کے بعد قائد ضزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ خبر دینے والا ادارہ کوئی ثبوت سامنے لائے، انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے کوئی درخواست ہیں دی ہے۔                                                                                           
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات