محمدعامر کو اس لیے سپورٹ کیا کیونکہ اس نے اپنی غلطی تسلیم کی،شاہد آفریدی

میں سلمان بٹ کو اتنا پسند کرتا تھا کہ نائب کپتان کے لیے ان کے نام کی حمایت کی،سابق سٹار آل راؤنڈر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 15 مئی 2019 22:58

محمدعامر کو اس لیے سپورٹ کیا کیونکہ اس نے اپنی غلطی تسلیم کی،شاہد آفریدی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہدخان آفریدی نے بتایا ہے کہ سپاٹ فکسنگ کرنے کے باوجود محمدعامر کو اس لیے سپورٹ کیا کیونکہ اس نے اپنی غلطی تسلیم کی۔ شاہد آفریدی ایک نجی ٹی وی شو میں اپنی کتاب ’گیم چینجر‘ کے حوالے سے بات کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ میں سلمان خان کو اتنا پسند کرتا تھا کہ نائب کپتان کے لیے ان کے نام کی حمایت کی۔

 شاہد آفریدی نجی ٹی وی شو میں اپنی کتاب ’گیم چینجر‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جانتے تھے کہ کچھ کھلاڑی سپاٹ فکسنگ میں ملوث تھے اس حوالے سے حکام کو بھی مطلع کر دیا تھا۔ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے باپ ہیں اور وہ حق رکھتے ہیں کہ وہ ان کے بارے میں جو بھی چاہیں فیصلہ کریں، انہوں نے کہا کہ اگر تربیت اچھی ہو تو اولاد اپنے بارے میں فیصلے بھی ٹھیک کرتی ہے اس لیے جب ان کی بیٹیاں بڑی ہو جائیں گی تو انہیں حق ہو گا کہ وہ اپنی زندگی کے بارے میں فیصلہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

 انہوں نے مزید کہا کہ وہ سلمان بٹ کو بہت زیادہ پسند کرتے تھے اسی لیے نائب کپتان کے طور پر ان کا نام سامنے رکھا تھا اور انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا تھا کہ ان کے بعد سلمان بٹ ٹیم کو سنبھال سکتے ہیں۔