Live Updates

ہزاروں افراد تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کا حصہ بنیں گے،انتظامی اجلاس

شہر اعتکاف کی رجسٹریشن کا عمل 15رمضان المبارک تک جاری رہے گا :خرم نواز گنڈاپور

بدھ 15 مئی 2019 23:20

لاہور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ اعتکاف 2019 ء کے سربراہ خرم نواز گنڈاپور نے شہر اعتکاف کے لیے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹا ئون میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 مئی 2019 ء سے شروع ہونے والے شہر اعتکاف کی تیاریاں تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں ، قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہمراہ ہزاروں افراد عید کا چاند نظر آنے تک حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے، اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں خواتین و حضرات شہر اعتکاف میں الگ الگ جگہوں پر اعتکاف بیٹھیں گے، اعتکاف میں شرکت کے لیے کوئٹہ، کراچی، شمالی علاقہ جات ،اندرون سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں معتکفین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، رجسٹریشن کا مزید عمل 15رمضان المبارک تک جاری رہے گا، قائد تحریک منہاج القرآن رمضان المبارک کے دوسرے عشرے وطن پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن نہ کروانے والے افراد کے لیے جگہ نہیں ہو گی۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات