Live Updates

ھ*حکومت مخالف مہم کیلئے تیار ہیں، چالیس لاکھ لوگ اسلام آباد لائیں گے ،حافظ حمد اللہ

بدھ 15 مئی 2019 23:50

;اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما حافظ حمد اللہ نے دعوٰی کیا ہے کہ حکومت مخالف مہم کیلئے تیار ہیں، چالیس لاکھ لوگ اسلام آباد لائیں گے جس سے حکومت گر جائیگی ۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ساتھ چلنا چاہیں تو آجائیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کیمطابق بدھ کے روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی ف حکومت مخالف مہم کیلئے تیارہے ، اسلام آباد میںملین مارچ ہوگا۔

چالیس لاکھ لوگ آئیں گے ۔ انہوںنے دعوٰی کیا کہ چالیس لاکھ لوگ اسلام آباد میں جمع ہوگئے تو حکومت گر جائے گی ۔ تحریک انصاف کی حکومت کی کوئی معاشی اور خارجہ پالیسی نہیں ہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اگر ہمارے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو آجائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات