u چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

ّگورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات ، کراچی کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

بدھ 15 مئی 2019 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے دوران چئیرمین سینٹ نے کراچی کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال بھی ہوا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سینٹر اسلام الدین شیخ کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے اسلام الدین شیخ کی خیریت دریافت کی۔ واضح رہے سینٹر اسلام الدین شیخ امراض قلب میں مبتلا ہیں۔چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینٹر ساجد طوری،سید عابد حسن اور فاروق جاوید بھی تھے۔