تبدیلی سرکار نے بھی گزشتہ حکومت کی طرح 100سے زائد ترقیاتی منصوبوں سے فنڈز نکال کر اورنج لائن منصوبے کو منتقل کر دیے

حکومت نے ضلعی ترقیاتی پروگرام سمیت پنجاب بھر کے ترقیاتی منصوبوں سے کروڑوں روپے کے فنڈ اورنج لائن کو دے دیے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ مئی 23:50

تبدیلی سرکار نے بھی گزشتہ حکومت کی طرح 100سے زائد ترقیاتی منصوبوں سے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی2019ء) ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف حکومت نے بھی گزشتہ حکومت کی طرح 100سے زائد ترقیاتی منصوبوں سے فنڈز نکال کر اورنج لائن منصوبے کو منتقل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ضلعی ترقیاتی پروگرام سمیت پنجاب بھر کے ترقیاتی منصوبوں سے کروڑوں روپے کے فنڈ اورنج لائن کو دے دیے ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف حکومت نے سابقہ دورِ حکومت کے اورنج لائن منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے لاہورسمیت پنجاب بھر کے کئی منصوبوں کے فنڈز نکال کر اورینج لائن ٹرین کو منتقل کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ضلعی ترقیاتی پروگرام سے 26 کروڑ 81 لاکھ روپے اورینج ٹرین کو منتقل کیے ہیں جبکہ ضلعی ترقیاتی پروگرام سے پنجاب بھر میں سیوریج اور گلیوں کی پختگی کی 100 سے زائد منصوبے بند کرکے ان کے فنڈ بھی اورنج لائن ٹرین کے منصوبے کو دے دیے ہیں اب یہ ترقیاتی منصوبے نئے مالی سال میں رکھیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

حکومت نے لاہورکے شہر یوں کے لیے شہر میں 3 نئے جدیدبس ٹرمینلز کی تعمیر کے لئے مختص 10 کروڑکے فنڈزبھی اورنج لائن ٹرین کو منتقل کر دیے ہیں۔

ناکارہ گاڑیوں کے معائنے کے لئے مختص کردہ 75لاکھ روپے،ملتان میٹروبس کی ادائیگیوں کیلئے مختص کیے گئے5 کروڑروپے، تھری ویلرز گاڑیوں کے معیار پر کنسلٹینسی کی مدمیں مختص کردہ2کروڑ 90لاکھ روپے اور راولپنڈی میں وہیکل انسپکیشن سنٹرکی تعمیرکیلئے مختص کیے گئے18 کروڑروپے اورینج لائن ٹرین منصوبے کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :