پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز نے حکومت گرانے کی تحریک چلائی تو یہ چارٹرڈ آف ڈیمو کریسی کی خلاف ورزی ہو گی، ندیم افضل چن

بدھ 15 مئی 2019 23:55

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز  نے حکومت گرانے کی تحریک چلائی تو یہ چارٹرڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ختم کرنے کی خواہش کرنے والے ناکام لوگ ہیں۔ اگر پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن حکومت گرانے کی تحریک چلاتی ہیں تو یہ چارٹرڈ آف ڈیمو کریسی کی خلاف ورزی ہو گی ۔ وہ بدھ کو ایک نجی نیوز چینل سے بات کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اکثر لوگوں نے ماضی سے نہیں سیکھا مگر اب لوگ خود بے نقاب ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے ترجمان نے کہاکہ ہر جمہوری حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے لوگوں کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے تا کہ غریب اور عام آدمی بھی پیش ہو۔ اپوزیشن کے مسائل لوگوں کے مسائل سے الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو بجلی کی فراہمی پر 216 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔