جمیعتِ علماء اسلام ف نے عید کے بعد 30لاکھ لوگوں کے ساتھ اسلام آباد جا کرملین مارچ کا اعلان کر دیا ہے

مسلم لیگ ن نے مشروط طور پر مارچ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 16 مئی 2019 00:39

جمیعتِ علماء اسلام ف نے عید کے بعد 30لاکھ لوگوں کے ساتھ اسلام آباد جا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی2019ء) جمیعتِ علماء اسلام ف کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت 25,26جولائی کے بعد اسلام آباد کی سڑکوں پر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ 25جولائی 2018کا الیکشن جعلی اور دھاندلی زدہ تھا اور اس کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کا فیصلہ کیا تھا۔

جمیعتِ علماء اسلام ف کے حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے موقف میں ایک اضافہ یہ بھی تھا کہ ہم کہتے تھے کہ ہم اسمبلی میں نہیں جانالیکن جمیعت علامء اسلام نے باقی اپوزیشن جماعتوں کے کہنے پر ہم نے اسمبلی کا حلف لیا لیکن ہم نے پہلے بھی جعلی الیکشن کے خلاف ملین مارچ کیا اور اب ہم عید کے بعد 2ملین مارچ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 25,26جولائی کو جمیعتِ علماء اسلام ف 3030لاکھ لوگوں کے ساتھ اسلام آباد جا کر دارلاحکومت کا گھیراؤ کرے گی اورمطالبات کے مانے جانے کے حق میں مارچ کرے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ سے نجی ٹی وی کے شو مین اس مارچ کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر باقی اپوزیشن جماعتوں نے مارچ میں شامل ہونے اک فیصلہ کیا تو مسلم لیگ ن بھی اس ملین مارچ مین شامل ہو گی اور 2018کے انتخابات کے خلاف مارچ کرے گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر بات جریں گے اگر وہ متفق ہوئی تو ہم اس مارچ کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔ حافظ حمد اللہ نے نے کہا ہے کہ دوسری جماعتیں ساتھ دیں یا نہ دین جمعیت علماء اسلام ف حکومت کے خلاف ملین مارچ ضرور کرے گی اور اسلام آباد کا گھیراؤ کیا جائے گا۔