پومپیو کے دعوے کے باوجود ایران کے معاملے پر بڑھتے تناؤ پر تشویش ہے، ماسکو

جمعرات 16 مئی 2019 09:30

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) روسی حکومت نے امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کی یقین دہانیوں کے باوجود ایران کے معاملے پر بڑھتے ہوئے تناؤ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پومپیو نے گازشتہ روز روس کے دورے کے موقع پر ماسکو کو یقین دہانی کرائی تھی کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیشکوف کے مطابق اس معاملے پر تناؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پیشکوف نے ایران کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کو اشتعال دلا رہا ہے۔