جتنا پیسہ دینا ہے دے دیں اور ماروی میمن کا معاملہ ختم کروائیں، مریم نواز کا اسحاق ڈار کو پیغام

اسحاق ڈار اور ماروی میمن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک اہم شخص کی ڈیوٹی بھی لگا دی۔ معروف صحافی و تجزیہ کار نے سب حقیقت بیان کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 مئی 2019 11:06

جتنا پیسہ دینا ہے دے دیں اور ماروی میمن کا معاملہ ختم کروائیں، مریم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز کا پہلے تو حمزہ شہباز شریف اور شہباز شریف کے خاندان سے تنازعہ تھا لیکن اب انہوں نے ایک نیا محاذ کھول لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی ہمشیرہ اسحاق ڈار کی بہو ہیں۔ مریم نواز نے اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی پر اعتراض کرتے ہوئے اسحاق ڈار سے گلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ماروی میمن سے خفیہ شادی کر کے ہماری پارٹی اور ہماری حکومت کی پیٹھ میں چھُرا گھونپی ہے۔

اب وہ ہمارا بیڑہ غرق کر رہے ہیں۔ آپ نے ان کو جو پیسہ دینا ہے وہ دیں اور معاملہ طے کریں۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ میں پتہ کیا ہے ماروی میمن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے اسحاق ڈار سے کوئی پیسہ نہیں مانگا۔

(جاری ہے)

ایک شخص آصف محمود ہے جس کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ ان کے پیسے دلوا کر یہ معاملہ ختم کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماروی میمن کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی پیسے نہیں مانگے۔ مریم نواز نے صاف کہہ دیا ہے کہ جو بھی معاملہ ہے اس تنازعہ کو حل کریں۔ خیال رہے کہ اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی کی خبریں کافی گردش کرتی رہی ہیں لیکن اس حوالے سے کھُلے عام کوئی اعلان یا اعتراف نہیں کیا گیا۔ ماروی میمن نے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کے حوالے سے کئی ٹویٹس بھی کیے تھے جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اپنے ایک بیان میں ماروی میمن نے قیادت کے خلاف ٹویٹس کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے میں چودھری نثار علی خان اور زعیم قادری جتنی ہمت نہیں ہے لیکن میں وقت آنے پر سب کچھ بتا دوں گی۔