پاکستان کے 40 سرکاری ادارے برائے فروخت؟

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی سیکرٹریز کمیٹی نے وفاقی حکومت کا مالی بوجھ کم کرنے اور طرز حکمرانی کو بہتر کرنے کے لیے اصلاحات کا بڑا منصوبہ تیارکر لیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات مئی 11:11

پاکستان کے 40 سرکاری ادارے برائے فروخت؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی سیکرٹریز کمیٹی نے وفاقی حکومت کا مالی بوجھ کم کرنے اور طرز حکمرانی کو بہتر کرنے کے لیے اصلاحات کا بڑا منصوبہ تیارکیا ہے۔اصلاحی پروگرام کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز، پاکستان سٹیل ملز اور پاکستان اسٹیٹ آئل سمیت 40سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی،ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداروں کی نجکاری کی تجاویز آئندہ ہفتے ہونے والے کابینہ اجلاس میں پیش  کی جائیں گی۔منصوبے کے تحت وفاقی حکومت کے 411 میں سے 181  ایسے اداروں کے بارے میں تجاویز دی گئی ہیں جو حکومت کے لیے سراسر بوجھ ہیں۔ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ تنخواہوں اور دیگر مراعات کی مد میں حکومت کے بے پناہ مالی مسائل خرچ ہونے کے باجود کوئی کارگردگی نظر نہیں آ رہی۔

(جاری ہے)

ان اداروں کی مکمل نجکاری کرنےجب کہ کچھ اداروں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ان میں سب سے اہم ادارے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز، پاکستان سٹیل ملز اور پاکستان اسٹیٹ آئل، پی ٹی ڈی سی کے تحت پاکستاجن بھر کے تمام ہوٹلز ، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن سمیت بڑے شہروں میں بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنیز جنہیں کے ڈسکوز کے نام سے جانا جاتا ہے، شامل ہیں۔علاوہ ازیں پرنٹنگ کارپوریشن ، فرسٹ ویمن بینک، زرعی ترقیاتی بینک، ایس ایم ای بینک، اسٹیت لائف کارپوریشن، ہیوی مکینیکل کمپلیکس کی نجکاری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ کمیٹی نے کم از کم دس وفاقی اداروں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی سفارش بھی کی ہے جن میں ایویکوئی ٹرسٹ اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی شمل ہیں۔