قبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے ایک لاکھ 12 ہزار مکانات کو سروے کے بعد معاوضہ جات کیلئے حق دار قرار دیدیا گیا

جمعرات 16 مئی 2019 11:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے ایک لاکھ 12 ہزار مکانات کے سروے کے نتیجہ میں معاوضہ جات کے لئے حق دار قرار دیئے گئے ہیں، سروے کا عمل رواں سال دسمبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے محکمہ تعمیر نو و بحالی ، آبادکاری کے پروگرام منیجر شکیل اقبال نے جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں دہشت گردو ںکے خلاف آپریشن ضرب عضب میں متار ہونے والے مکانات کے سروے کا عمل جاری ہے جو رواں سال دسمبر تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ایک لاکھ 12 ہزار مکانات کے سروے کاعمل مکمل کیا ہے جو سروے ٹیموں نے معاوضہ جات کے لئے حق دار قرار دیئے ہیں۔ سروے ٹیموں میں سکیورٹی فورسز، محکمہ مال، مقامی قیادت اور محکمہ تعلیم کے اہلکار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھر کا معاوضہ 4 لاکھ روپے ادا کیا جا رہا ہے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے مکان کا معاوضہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ میں مکانات کے معاوضہ جات کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :