3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے پاک فضائیہ میں شامل ہونے کو تیار

جے ایف 17تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کے ساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہو گا،جے ایف 17تھنڈر کی شمولیت سے بلاک 2 طیاروں کی کھیپ مکمل ہوجائے گی۔ : ائیر چیف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 مئی 2019 11:25

3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے پاک فضائیہ میں شامل ہونے کو تیار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2019ء) : ائیر چیف مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک کی تیاری رواں سال شروع ہو جائے گی۔ایسا ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کئے سربراہ مجاہد انور خان نے غیر ملکی کو جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جے ایف 17تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کے ساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہو گا۔

پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے۔جے ایف 17تھنڈر کی شمولیت سے بلاک 2 طیاروں کی کھیپ مکمل ہوجائے گی۔تربیتی امور کے لیے 2 نشستوں والا جے ایف 17تھنڈر (بی) بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ائیر چیف کا مزید کہنا ہے کہ جے ایف 17تھنڈر نلاک 2 طیارہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا شاہکار طیارہ جدید ترین آلات سے لیس ہے۔

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 جدید ترین کثیر الکردار، مہلک لڑاکا طیارہ ہے۔پاک فضائیہ نے 2017ء میں مزید 12 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔پی اے سی 2009ء سے اب تک 10 سال میں 100 جے ایف 17 تھنڈر بنائے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں نے دھوم مچا دی ہے۔اس حوالے سے پاک فضائیہ کے سابق ائیر مارشل شاہد لطیف نے ایک ٹویٹ بھی کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں سال 2001ء سے 2008ء کے جنرل پرویز مشرف کے عہد میں پاک چین کے مشترکہ منصوبے کا پروجیکٹ ڈائیریکٹر تھا۔

اور آج پاکستانی فضائی حدود میں مداخلت کرنے والے بھارتی طیاروں کو اسی جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے مار گرایا ہے۔جب کہ اس ٹویٹ کے دو گھنٹے کے اندر اندر ہی شینزن کی فہرست میں شامل سچوان فائی انٹی گریشن (سی اے سی ۔ ایس سی آئی ٹی) کے ساتھ کام کرنے والی ذیلی کمپنی چینگ ڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن (سی اے سی) کے شیئر بڑھ گئے ہیں اور صرف 5 منٹ میں اس کے شئیرز میں 10 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ اضافہ چینی اسٹاک مارکیٹ میں دیکھا گیا ہے۔